اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہناز گل مشہور پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل پاکستان کے ایک ہٹ ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں ۔

شہناز گل بالی ووڈ کی ایک مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

وہ فلموں، میوزک ویڈیوز اور ڈیجیٹل پراجیکٹس میں مسلسل نظر آتی رہتی ہیں۔

پاکستانی موسیقی سے لگاؤ کے باعث شہناز گل پاکستان میں بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے حال ہی میں مقبول ہونے والے ڈرامے کے او ایس ٹی ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے‘۔

یہ او ایس ٹی معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر نے بھی شہناز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو اور گانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

پاکستانی فینز شہناز کی پاکستانی موسیقی سے محبت پر خوش ہیں، جبکہ بھارتی مداح بھی گانے کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے