اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرسمس :سی ٹی او آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب، مسیحی اہلکاروں کی شرکت

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کرسمس کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس میں خدمات انجام دینے والے مسیحی اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹا اور مبارکباد کے ساتھ عیدی بھی تقسیم کی۔

تقریب میں ایس ایس پی سٹی زون مقصود لون، ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ مسیحی اہلکار ہماری فورس کا اہم حصہ ہیں اور ان کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، مسیحی پولیس ملازمین  نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے قربانیاں بھی دی ہیں اور ان کے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

سی ٹی او لاہور  نے بتایا کہ لاہور ٹریفک پولیس میں 53 کے قریب مسیحی اہلکار مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سی ٹی او  نے تمام مسیحی اہلکاروں میں عیدی بھی تقسیم کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے