شہرکی خبریں
یومِ قائداعظم اور کرسمس پر لاہور جنرل ہسپتال میں بلاتعطل طبی سہولیات کی ہدایت
24 Dec 2025
24 Dec 2025
(لاہور نیوز) پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فاروق افضل نے یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ہسپتال میں تمام شعبوں میں بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں مریضوں کے علاج میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور مریضوں کو فوری اور معیاری علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایم ایس، اے ایم ایس، نرسنگ سٹاف اور انتظامیہ ملازمین کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کریں اور کسی بھی ملازم کو دوسری شفٹ کو چارج دیئے بغیر ڈیوٹی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پرنسپل نے واضح کیا کہ ہسپتال میں ہر شعبے میں مکمل ڈیوٹی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ تعطیلات کے دوران بھی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔
