اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کا ننھے مداح کو خاص تحفہ، ویڈیو وائرل

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سٹار بیٹر نہ صرف اپنی بلے بازی بلکہ اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم  اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ  گراؤنڈ سے باہر کسی جگہ موجود ہیں۔بابر اعظم کے پاس ان کا ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہےتو بابر اس کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیتے ہیں۔

اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص بابر سے کہتا ہے بچے کو کوئی بیٹنگ ٹپس دے دیں۔ جس پر بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بچے کو ابھی ٹپس کی ضرورت نہیں، بس بیٹنگ انجوائے کرے۔

بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر ننھے فین کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے