اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعیمہ بٹ کی ریمپ پر واک تنقید کی زد میں آگئی

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی ایک فیشن شو میں ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں کم مگر منفرد کام کے ذریعے اپنی شناخت بنائی ہے، وہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں رباب کے کردار سے گھر گھر پہچانی گئیں، جبکہ وہ مشکل کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

اس کے علاوہ وہ شان شاہد کی آنے والی فلم بُلّھا میں بھی نظر آئیں گی، حال ہی میں نعیمہ بٹ نے برائیڈل کٹیور ویک (BCW) میں بطور سیلیبریٹی شو سٹاپر شرکت کی۔

 

نعیمہ بٹ نے ڈیزائنر کی فیوژن ساڑھی میں ریمپ پر واک کی، اس دوران انہوں نے اپنے مشہور کردار رباب کا انداز اپناتے ہوئے انگلی اٹھا کر چلنے کی اداکاری بھی کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ ریمپ پر ان کا انداز کچھ حد تک پھیکا اور غیر دلچسپ دکھائی دے رہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی نعیمہ بٹ کی واک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی، کئی صارفین نے ان کے انداز پر سوالات اٹھائے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ کیا کسی نے انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا ہے؟ ایک اور تبصرہ تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے امی نے برتن دھلوانے کے لیے باہر بھیج دیا ہو، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ واک کسی مردانہ انداز جیسی لگ رہی ہے۔ 

مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر ان کی ریمپ واک کو ملا جلا ردِعمل ملا، جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی، وہیں کچھ مداحوں نے اسے کردار سے جڑا ایک مختلف انداز قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے