اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی سطح پر توثیق

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کو بین الاقوامی سطح پر توثیق حاصل ہو گئی ہے جس کے بعد ان لیبز میں کیے جانے والے ٹیسٹ نتائج پوری دنیا میں قابلِ قبول ہوں گے۔

تعمیرِ نو کے بعد یہ لیبز نومبر 2025 میں دوبارہ فعال ہوئیں اور قلیل عرصے میں عالمی معیار کی سند حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے بھرپور تعاون اور سہولت کاری سے جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز نے آئی ایس او 17025 اور جوائنٹ اور ریزرو کمیٹی (JORC) سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی ایس او 17025 لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کی درستگی اور صلاحیت کی بین الاقوامی توثیق فراہم کرتا ہے جبکہ JORC سرٹیفکیشن کے تحت معدنیات سے متعلق ٹیسٹ نتائج عالمی سطح پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان لیبز نے بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ایک جامع معدنیاتی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کیا ہے جبکہ ملک بھر کے معدنی وسائل کے وسیع پیمانے پر نقشہ جات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

ان تمام اقدامات کا مقصد نیشنل منرل ڈیٹابیس سینٹر کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل سے متعلق آن لائن اور مستند ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے مشیر ڈاکٹر حامد اشرف کے مطابق ایس آئی ایف سی اور حکومت کے تعاون سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت ایک ہم آہنگ اور یکساں ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا گیا ہے جو معدنی شعبے میں شفافیت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈائریکٹر جیو سروے آف پاکستان نغمہ حیدر نے بتایا کہ ادارے میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماریہ اعوان کے مطابق لیبز میں معدنیات کی محفوظ اور درست شناخت کے لیے مختلف معدنی مراحل کا تعین کیا جاتا ہے اور ان کی ساخت و خصوصیات کو جدید سائنسی طریقوں سے جانچا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی توثیق پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ ملک میں معدنی وسائل کی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے