اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی دودھ کا نیٹ ورک بے نقاب

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

غذائی دہشت گرد رؤف بھٹی اور مقصود بھٹی کو چکوال اور راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، جو کئی سالوں سے جعلی دودھ تیار کر کے پنجاب میں سپلائی کر رہے تھے۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی عاصم جاوید کے مطابق مقصود بھٹی اور رؤف بھٹی پولیس کو بالترتیب 6 اور 8 مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان روزانہ 2 لاکھ لٹر جعلی دودھ تیار کر کے صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بدر ہونے کے باوجود ملزمان  نے دوسرے صوبوں میں اپنے جعلی دودھ کے یونٹ لگانے کی کوشش کی، تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مؤثر ریکی کے باعث ان کے تمام یونٹس بند کروا دیئے گئے۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ فیصل آباد، چکوال اور راولپنڈی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور جعلی دودھ تیار کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو صحت بخش غذائیں فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے