اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’’ مشن مکمل ہوا‘‘،سرفراز احمد کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر وائرل

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے کے بعد منگل کو سرفراز احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر سٹوری کے طور پر لگائی جو وائرل ہوگئی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ فائنل میں قومی ٹیم کی فتح میں سمیر منہاس کی عمدہ بیٹنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا جس کی بدولت پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ٹیم نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

بعد ازاں منگل کے روز سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’السلام علیکم سر، سرفراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘‘۔

سرفراز احمد کی یہ انسٹا سٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں شائقین کرکٹ نے ٹیم کی تاریخی فتح اور سرفراز احمد کے انداز کو خوب سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے