اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے زمبابوے روانہ

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے روانہ ہو گئی۔

ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں، روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوئی، سکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی پرواز کے ذریعے سفر کر رہی ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی، تین ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو کھیلے گی۔

پی سی بی حکام کے مطابق ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑی پُرعزم اور پُراعتماد نظر آئے جبکہ ٹیم انتظامیہ نے دورے کے دوران بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے