اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پارلیمارنی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی موجود تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں، اقلیتیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں، مسیحی ملازمین ہمارا فخر ہیں اور انکی خدمات قابل ستائش ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کریں، کرسمس کا تہوار محبت، امن اور ہم اہنگی کا مظہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے