اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پی آئی اے کا 135 ارب میں بکنا ملکی معیشت پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے: خواجہ آصف

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا 135 ارب میں بکنا ملکی معیشت پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سرکاری تحویل میں کاروباری اداروں کی نجکاری سے ناصرف ہزاروں کھربوں کے نقصان سے نجات حاصل کرے گی بلکہ معیشت کی بحالی کا عمل بھی تیز ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کو مبارک ہو، آج کی ٹرانزیکشن آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے، انشاء اللہ سول ایوی ایشن کی محنت سے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے پابندیوں کا خاتمہ آج اس کامیاب ٹرانزیکشن کی بڑی وجہ بنا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں 10 ارب کی بولی سے آج 135 ارب کی قیمت ہماری سول ایوی ایشن ریگولیٹر پر اعتماد کا ثبوت ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے سے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، آج 3 سال کی محنت سے پی ٹی آئی حکومت کے چھوڑے کھنڈروں پر نئی عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے