اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا کرسمس سکیورٹی پلان، 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے، جس کے تحت 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس کے مطابق، 12 ایس پیز، 36 ایس ڈی پی اوز، 109 ایس ایچ اوز اور 311 اپر سبارڈنیٹس سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے, لاہور کے 622 گرجا گھروں کو چار کیٹیگریز (اے، بی، سی، ڈی) میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں 59 گرجا گھروں کو، بی کیٹیگری میں 84، سی کیٹیگری میں 378 اور ڈی کیٹیگری میں 101 گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس دوران، پی آر یو کی 22، ڈولفن سکواڈ کی 41، ایلیٹ فورس کی 9 اور سپیشل سکواڈ کی 9 ٹیمیں ڈیوٹی پر ہوں گی، مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، خواتین اور بچوں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار خصوصی طور پر تعینات ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

سی سی پی او  نے یہ بھی کہا کہ لاہور پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے اور مسیحی برادری کے مذہبی تقاریب کے دوران بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے