اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی سے مقابلہ، زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان رات گئے مبینہ مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم لطیف مسیح ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم لطیف مسیح کو ریکوری کے لیے موقع پر لے کر گئی تھی کہ اس دوران پہلے سے گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرِ حراست ملزم لطیف مسیح موقع پر ہی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم لطیف مسیح منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے