اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ میں سنیاروں کو لوٹنے والا تاحال فرار، پولیس سراغ نہ لگا سکی

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) 2025 کے سب سے بڑے فراڈ کیس میں پولیس کو ابھی تک ملزم وسیم اختر کے بارے میں کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا۔

ملزم کیخلاف مختلف تاجروں اور دکانداروں کی جانب سے سات مقدمات درج کئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق ملزم وسیم اختر پر 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔

گلریز اختر کی مدعیت میں سات کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار، شکیل انجم کی مدعیت میں 3 کروڑ 50 لاکھ، میاں سہیل کی مدعیت میں ایک کروڑ 65 لاکھ اور تاجر وقاص کی مدعیت میں 65 لاکھ 24 ہزار کا فراڈ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، احمد صدیقی کی مدعیت میں بھی دو کروڑ 25 لاکھ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس  نے ان مقدمات میں تفتیش شروع کر رکھی ہے اور 40 سے زائد دکانداروں  نے بھی مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دی ہیں، متاثرہ دکانداروں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں، تاہم ابھی تک پولیس ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو ملزم کے بارے میں معلومات ہوں تو فوراً اطلاع دیں تاکہ اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے