اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا بیرون ملک کھیلنے والوں کیلئے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بیرون ملک کھیلنے والوں کے لیے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو فیڈریشن کا این او سی لینے کا پابند بنایا جائے گا، این او سی لازمی قرار دینے کے لیے فیڈریشن حکومت سے بھی بات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بیرون ملک کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بیرون ملک کھیلنے کے لیے ایک طریقہ کار کے مطابق ہی کھلاڑی جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہفتے کو لاہور میں اجلاس شیڈول ہے، اجلاس میں بیرون ملک کھیلنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں عبیداللّٰہ راجپوت کے معاملے پر بھی بات ہوگی، عبید اللّٰہ راجپوت کی بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور شرٹ پہننے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

عبید اللّٰہ راجپوت نے اسے غلط فہمی قرار دیتے ہوئے معذرت کی تھی، عبید اللّٰہ راجپوت جیسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، فیڈریشن نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے