اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بار کونسلز کا وزیراعلیٰ پنجاب سے جسٹس عالیہ نیلم کیخلاف بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سے چیف جسٹس کے خلاف بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔

ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ بالکل درست ہے، حکومت پنجاب اپنا قبلہ درست کرے، وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوش کے ناخن لیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چیف جسٹس عالیہ نیلم سے متعلق بیان واپس لیں، پنجاب حکومت چیف جسٹس عالیہ نیلم کے خلاف پراپیگنڈا بند کرے۔

لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف پنجاب حکومت کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

مزید برآں وکلاء تنظیموں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس کو کالعدم قرار دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے