اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یومِ قائد اعظم پر ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر مردوں اور خواتین کا ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 2025 جمعرات 25 دسمبر کو ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشتر پارک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

اس شاندار ٹورنامنٹ  میں مسابقتی کھیلوں کے ذریعے بابائے قوم کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ویٹ لفٹِنگ کے یہ مقابلے صبح 10:00 بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ  کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن نزہت جبین کریں گی۔

ایونٹ میں مردوں اور خواتین کی دونوں کیٹیگریز ہوں گی، جو پاکستان بھر میں ویٹ لفٹنگ کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے عمر سہیل ضیاء بٹ اس ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، وہ دوپہر 2 بجے تقسیم انعامات کی تقریب کی صدارت کریں گے، جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈلز اور ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ راشد ندیم بٹ اور نائلہ مقصود بٹ آرگنائزنگ سیکرٹریز کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

تکنیکی حکام کا ایک مضبوط پینل مقابلے کی نگرانی کرے گا، جس میں عبدالستار راہی، قیصر افتخار، جاوید اصغر، محمد ظہور، کاشف علی، عاصم اکبر، اویس اکبر، ادیب اکرم، وقاص اکبر، عبداللہ سہیل بٹ، وسیم اکرم، حافظ عمران عزیزی، ظہیر اکرم اور عبدالغفار اکرم شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے