23 Dec 2025
(لاہور نیوز) اقلیتی شادیوں کے اندراج کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ انسانی حقوق کی سمری منظور کی گئی، محکمہ انسانی حقوق نے باقاعدہ ہدایات جاری کر دیں، جن کے مطابق اقلیتی برادری کے شادی فارم پر کیو آر کوڈ ہونا لازم ہو گا۔
ہندو میرج لائسنسز کے اجرا اور رجسٹرارز کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
