اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عارف حبیب کا پی آئی اے میں روزگار اور طیاروں کی تعداد بڑھانے کا عندیہ

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے خریدنے کے بعد مزید روزگار پیدا کرنے اور طیاروں کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

عارف حبیب کا میڈیا سے خصوصی گفتگو  میں کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، الحمد اللہ ! اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے،اِس نے اچھے دن دیکھے ہیں، یہ دنیا میں دوسری بہترین ایئر لائنز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین بہت قابل ہیں، پی آئی اے کے پاس 18 طیارے ہیں، 14آپریشنل ہیں، پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 38 کریں گے، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 65 کریں گے۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ بعد میں طلب کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد بڑھائیں گے، ایئر لائنز کے عملے کو اعتماد دیں گے، اُن کی مہارت کا فائدہ اٹھائیں گے، پی آئی اے کے تجربہ کار اور ماہرین کی خدمات جاری رکھیں گے جب کہ فوجی فرٹیلائزرز گروپ کے ہمارے ساتھ شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے