شہرکی خبریں
غیر یقینی صورتحال میں فیصلہ سازی آج کے سکیورٹی ماحول کیلئے اہم ہے: فیلڈ مارشل
23 Dec 2025
23 Dec 2025
(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن داخلی کمزوریوں سے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، دشمن عناصر بالواسطہ اور مبہم طریقوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں، مستقبل کے لیڈروں کو تربیت دی جانی چاہیے، ایسے کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے، غیر یقینی صورتحال میں فیصلہ سازی آج کے سکیورٹی ماحول کے لیے اہم ہے۔
سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسٹریٹجک قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اُنہوں نے پینلز کے تجزیہ اور نتائج کو سراہا۔
