اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر جواب کیلئے حکومت کو کل تک مہلت

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر  نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق اور چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ 10 جنوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیں گے، حلقہ بندیاں مکمل کرنے کیلئے اڑھائی سے تین ماہ کا عرصہ درکار ہے، حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حکومتی بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے کہ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگا، ایکٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے ہیں تاہم عدالت سے استدعا ہےکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے