23 Dec 2025
(لاہور نیوز) ساندہ میں ربیعہ بی بی کے پراسرار قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا، عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 4 ملزمان کو بری کر دیا۔
ماڈل کورٹ کے جج ریاض احمد نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی، تاہم پراسیکیوشن اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی قابلِ قدر ثبوت پیش نہیں کئے جا سکے۔
فیصلے کے بعد ملزمان عدالت کے باہر سجدے میں گر گئے اور ایک دوسرے کو بری ہونے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون ربیعہ بی بی کو 2020 میں گھر کے اندر گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا تھا، ساندہ پولیس نے اسی سال مقدمہ درج کیا تھا۔
