اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.89 قیمت فروخت : 39.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 329.83 قیمت فروخت : 330.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.70 قیمت فروخت : 378.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.73 قیمت فروخت : 187.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.65 قیمت فروخت : 914.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466100 دس گرام : 399600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427255 دس گرام : 366297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7219 دس گرام : 6195
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) نشے کی لت پوری کرنے کیلئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

انچارج چوکی سبزی منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات گئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے اور نشہ خریدنے کیلئے شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان بابا مکھن شاہ دربار کے قریب ایک اور واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ گجرپورہ اور فیکٹری ایریا سے چوری ہونے والی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، اس کے علاوہ ملزمان سے نقدی، دو پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جون اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جو اس سے قبل بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے