(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
اس اقدام کے تحت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں کے مراکز صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کو پہلے لرنر لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، جسے آن لائن یا اپنے قریبی لائسنس مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد امیدوار عام ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.
ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں ای‑ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر دستیاب ہو جائے گا، جو قانونی طور پر روایتی کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران قانونی اور درست لائسنس رکھنا لازمی ہے، اور نئے اوقات کار سے عوام کو سہولت حاصل ہو گی جبکہ رش میں بھی کمی آئے گی۔
