اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ رویے پر آئی سی سی سے رجوع کا فیصلہ

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ اور غیر اخلاقی رویے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلاتے رہے جو کھیل کے اصولوں اور سپورٹس مین سپرٹ کے منافی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے اس رویے سے متعلق آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے، کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے اور کرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل بھی مناسب نہیں تھا تاہم پاکستان ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کا جشن مہذب انداز میں منایا۔

سرفراز احمد نے مزید کہا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے جو طرزِ عمل اختیار کیا وہ ان کا ذاتی فعل تھا جبکہ پاکستانی ٹیم نے میدان میں وقار، نظم و ضبط اور مثبت رویے کی مثال قائم کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے