اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میو ہسپتال کے یورولوجی وارڈ میں آتشزدگی، ریسکیو نے قابو پا لیا

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) میو ہسپتال کے یورولوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ یورولوجی وارڈ کی پہلی منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو محفوظ طریقے سے دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ چھت پر لگی سیلنگ کی وائرنگ میں لگی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے