اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں ڈاکوؤں کی ناکہ بندی، پولیس ملازم سمیت 11 شہری لوٹ لئے گئے

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کرکے پولیس ملازم سمیت 11 شہریوں کو لوٹ لیا۔

واردات اختر آباد کے قریب پیش آئی جہاں مسلح ملزمان  نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راہگیروں کو روک لیا اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرین میں سپیشل پولیس اہلکار وسیم کے علاوہ ارشد، اسلم، احمد علی، وقار، عمران خان، اویس، سمیرا وقار، فیض اور آصف شہباز سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ملزمان شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر لے گئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ شہریوں نے کاہنہ پولیس سے رابطہ کر کے مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے