اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں نمایاں کمی

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے،دسمبر کے آخری ایام میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 تک آ گیا، جو سموگ کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سموگ کنٹرول پلان مؤثر انداز میں جاری ہے، جس کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

محکمہ ماحولیات اور ای پی اے کی جانب سے چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے، جبکہ جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے فضائی معیار پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی بگڑتی صورتحال پر فوری ایکشن لیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اے کیو آئی میں بہتری حکومتی پالیسیوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت پنجاب سموگ کے مستقل اور دیرپا حل کے لیے پُرعزم ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے آخری ایام میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 تک آ گیا، جو سموگ کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی کی علامت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے