اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری آج، 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں لگائی جائینگی

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی نجکاری آج ہوگی، نجکاری کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لیے بولی کا انعقاد کرے گا۔

بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے جمع کرائی جائیں گی، پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دیں گے۔

دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، نجکاری کا عمل طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے پر خرچ ہو گا اور 7.5 فیصد قومی خزانے میں جائے گا۔

بین الاقوامی آبزرورز پی آئی اے کی بولی کا عمل دیکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری معیشت کے لئے اہم ہے، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس کے پاس بزنس پلان موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے