اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا انعقاد آج ہو گا: نجکاری کمیشن

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کا آج انعقاد کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کیلئے بولی کا انعقاد کیا جائے گا، نجکاری کمیشن کا کہنا تھا   بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح 10:30 بجے جمع کرائی جائیں گی، پی آئی اے کی بولی کیلئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے۔

بروز منگل دوپہر 3:30 بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا اور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان تمام قواعد و ضوابط کے مطابق نجکاری کے شفاف، قابل اعتماد اور مستند عمل کو یقینی بنانے کیلئے  پرعزم ہے، نجکاری کا عمل وزیرِ اعظم کے شفافیت کے ویژن کے مطابق تمام ٹی وی چینلز، حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن ڈویژن کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی نشر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے