23 Dec 2025
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ ظالمانہ اور غیر جمہوری ہے، اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہئے، بیوروکریسی کو افسر نہیں ماتحت ہونا چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ افسروں کو مقامی حکومتوں کے ماتحت کیا جائے، 25 جنوری سے پنجاب بھر میں عوامی ریفرنڈم ہوگا، عوام کو بااختیار بنایا جائے۔
