22 Dec 2025
(لاہور نیوز) چمبہ ہاوس لاہور میں وزیراعظم کا کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں وہ اپنی سیاسی مصروفیات رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق چمبہ ہاؤس لاہور کے ایک بلاک کو وزیر اعظم کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا، کیمپ آفس کی سیکیورٹی اور اخراجات پی ایم ہاوس دیکھے گا، چمبہ ہاؤس کے 6 کمرے وزیر اعظم آفس کیلئے مختص کیے گئے ہیں، چمبہ ہاؤس کا صرف 10 فیصد حصہ پی ایم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ سے پیر تک لاہور میں اپنی مصروفیات رکھتے ہیں، کیمپ آفس لاہور میں وزیر اعظم اپنی سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں اور مصروفیات رکھیں گے۔
2022 سے لے کر اب تک وزیر اعظم نے کوئی اور کیمپ آفس نہیں رکھا تھا تاہم چمبہ ہاؤس لاہور وزارت ہاؤسنگ کے ماتحت ہے۔
