اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کروانے کو تیار

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کروانے کو تیار ہے۔

پنجاب حکومت صوبے بھر کے اساتذہ کے لیے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کروانے کی تیاریاں کر رہی ہے جس کا مقصد اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور ان کے روزمرہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔

 صوبائی حکام کے مطابق اس مجوزہ اسکیم کے تحت اساتذہ صرف ابتدائی قسط ادا کر کے الیکٹرک بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ ادائیگیوں کو آسان اقساط میں تعلیمی اداروں کی سطح پر ایڈجسٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے  تاکہ اساتذہ پر مالی بوجھ کم سے کم رہے۔

 

 

 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت سرکاری شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین اساتذہ کو مفت سکوٹیاں فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

 اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کو سفری سہولت دینا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔

 حکام کے مطابق اس مجوزہ سہولت سے وہ خواتین اساتذہ مستفید ہوں گی  جو سرکاری تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں  اور مقررہ سروس معیار پر پورا اترتی ہوں گی،سکیم کی حتمی منظوری اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے