اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈہ کے باہر مسافروں سے واردات کرنے والا گینگ گرفتار

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ کے باہر مسافروں کے ساتھ واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان رکشہ میں سوار خواتین کے پرس اور موبائل چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

تھانہ لاری اڈہ پولیس کے مطابق فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان  نے رکشہ میں بیٹھی خاتون کا پرس چرایا اور فرار ہو گئے، ملزمان واردات کے لیے کم عمر بچوں کا استعمال کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل رکشہ سوار خاتون کا پرس بھی چرایا تھا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ ذیشان اور عثمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے موبائل اور نقد رقم سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لاری اڈہ سمیت دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے