اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں میں رکھے گئے عارضی اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں تعینات بارہ ہزار کے قریب عارضی اساتذہ تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکول ٹیچر انٹرنز گزشتہ دو ماہ سے اپنی تنخواہیں نہ ملنے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے طریقۂ کار بروقت حتمی شکل نہ دیئے جانے کے باعث اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی جائیں یا کسی متبادل نظام کے تحت، اس فیصلے میں ہی دو ماہ گزر چکے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو تنخواہیں وینڈر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے عملی اقدامات میں تاخیر برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے