اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ایک اہم تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جو اقوامِ متحدہ کے ادارے UNFPA اور دستک سوسائٹی کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

ورکشاپ میں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد پنجاب بھر کے تمام ویمن پروٹیکشن سینٹرز میں یکساں معیار، شفافیت اور مؤثر نگرانی کے نظام کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر پنجاب بھر میں قائم ویمن پروٹیکشن سینٹرز کیلئے متعارف کرائے گئے نئے مانیٹرنگ فریم ورک پر تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ میں پنجاب کے تمام اضلاع سے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسرز  نے شرکت کی، شرکاء کو کیس مینجمنٹ، جدید مانیٹرنگ ٹولز اور عملی طریقۂ کار سے متعلق جامع تربیت دی گئی تاکہ متاثرہ خواتین کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کا مضبوط اور جوابدہ نظام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے، جس پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، نئے مانیٹرنگ فریم ورک کے ذریعے ہر ضلع میں خواتین کو یکساں اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کیس مینجمنٹ میں شفافیت اور بروقت ردِعمل متاثرہ خواتین کے اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، انہوں  نے زور دیا کہ خواتین کے خلاف تشدد پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

چیئرپرسن  نے واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا کمزوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خواتین کیلئے محفوظ پنجاب حکومت کا عزم اور مشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے