اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کی صورتحال کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے