اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی آج بھی برقرار ہے، مولانا فضل ا لرحمان

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تعصب پھیلایا جا رہا ہے دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کر دی جاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا نوجوان معاشرے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، 1857سے پہلے برصغیر میں ایسا کوئی مدرسہ نہیں تھا، پوری دنیا میں اس طرح کے مدارس کیوں نہیں ہیں، جب علی گڑھ میں مدرسہ کھولا گیا تو انگریز حکمران نے اس کے نصاب میں تبدیلی کی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ برصغیر کے علمائے کرام نے اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری لی، مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے، ہم نے ہمیشہ ایک تعلیم اور نصاب کی بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں خطرہ اپنوں سے ہے، دنیا میں اگر آپ کو ٹاپ پر رکھا ہے تو وہ دینی مدارس نے رکھا ہوا ہے، تعاون تو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا نام ہے، ہمیں میٹھی میٹھی باتوں سے بہکاؤ نہیں، دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے