21 Dec 2025
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔
عرفان شفیع کھوکھر پی پی 167 لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے اور مرحوم کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔
