(لاہور نیوز) کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی لاہور میں مسیحی برادری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
شہر بھر میں سینٹا کلاز کے سوٹس اور سرخ و سفید کیپس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جبکہ گھروں اور گرجا گھروں کی سجاوٹ کے لیے کرسمس ڈیکوریشن کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ڈیکوریشن اور گفٹ شاپس پر خریداروں کا غیر معمولی رش ہے، کرسمس ٹریز، رنگ برنگی لائٹس، سجاوٹی سامان اور تحائف کی فروخت میں واضح اضافہ ہو گیا ہے، جس سے بازاروں میں خاصا جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
مسیحی برادری کے افراد کا کہنا ہے کہ کرسمس ان کے لیے مذہبی عقیدت کے ساتھ ساتھ خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے، جسے وہ بھرپور انداز میں منانے کے لیے پرجوش ہیں۔ شہریوں کے مطابق کرسمس کی آمد سے شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور خوشی کا ماحول بھی پیدا ہو رہا ہے۔
بازاروں میں سجاوٹ، روشنیوں اور خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے واضح ہے کہ لاہور میں کرسمس کی خوشیاں اپنے رنگ بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔
