اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شہباز شریف اور محسن نقوی کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔دریں اثنا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا، کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔

شائقین نے محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے کمال کر دیا ہے اور ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے