اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی تیاری سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، نادرا نے یہ مہم “شناختی کارڈ بنوائیں، اپنی شناخت منوائیں” کے عنوان سے شروع کی ہے۔

نادرا کے مطابق ہر پاکستانی شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر قومی شناختی کارڈ بنوانا لازمی ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ والدین یا قانونی سرپرست اپنے بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر فوری طور پر ان کا شناختی کارڈ بنوانے کے پابند ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہر شہری کو بطور پاکستانی اس کے آئینی اور قانونی حقوق کا تحفظ حاصل ہوتا ہے، جبکہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں متعدد شہری سہولیات سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ شناختی کارڈ نہ بنوانے یا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں،  ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنا شناختی کارڈ بنوا کر قانونی ذمہ داری پوری کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے