اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(ویب ڈیسک) جدہ سے لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پرواز پی کے860 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ناہموار ہو گئی، طیارے کے کیبن میں ہوا کا دباؤ کم اور آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی۔

جہاز میں خودکار نظام کے تحت مسافروں کی نشستوں پر لگے آکسیجن ماسک نیچے گر گئے، مسافروں کو آکسیجن ماسک لگانے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر بعض مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پی آئی اے کے عملے نے مسافروں کو تسلی دی اور آکسیجن ماسک لگانے میں مدد فراہم کی، کپتان نے حاضر دماغی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا۔

کپتان نے نزدیک ترین دمام ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، کپتان نے اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاؤنج منتقل کرنے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا، مسافروں کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا تھا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے