اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی اور طلال چودھری امیگریشن کاؤنٹرز پر گئے اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن کے عمل کے بارے پوچھا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے اہلکار کواچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی، ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات دیئے۔

اس موقع پر مسافروں نے وزرائے داخلہ کو بتایا کہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔

محسن نقوی نے مسافروں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا، پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے