اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 123 رنز پر گر گئی

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی انڈر19 ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتی آئی ہے، سیمی فائنل میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن میں نوجوان بلے باز سمیر منہاس خصوصی توجہ کا مرکز ہیں، وہ 4 میچوں میں 299 رنز سکور کر چکے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

بولنگ میں بھی پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے، رائٹ آرم فاسٹ بولر عبد السبحان 11 جبکہ لیفٹ آرم بولر محمد صیام اب تک 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان دو بار آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے، مگر اب تک ایشیا کپ کی ٹرافی اس کے حصے میں نہیں آئی البتہ 2012 کے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن ضرور رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے