اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج، کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز مختلف مقامات سے بند کر دی گئیں۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے سمندری تک، جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی، اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 تا شام 6 ہیں، قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند ہے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔

ادھر لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہے، لاہور سے بیرون ملک جانے والی معتدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، سعودی عرب اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بھی 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے