اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

دھند: لاہور آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر، متعدد منسوخ

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) دھند نے لاہور آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر کر دیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی ائی اے کی لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز 279 صبح ساڑھے تین بجے تک، سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 739صبح دو بجکر 35 منٹ تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اِسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز 747 منسوخ کر دی گئی جب کہ پرواز 715بن کر منگل کی صبح 3:45پر روانہ ہوگی اور نجی ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 717 منسوخ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 738 رات سوا ایک بجے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی ، پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز 248 رات دو بجے تک اور نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 411 رات سوا دو بجے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔

علاوہ ازیں شارجہ سے نجی ایئرلائن کی لاہور آنے والی پرواز 501 رات ایک بجے تک، پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 760 رات سوا دو بجے تک، نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 رات 11 بجے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے