اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے: رانا ثنا

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین و قانون کے مطابق سنائی گئی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا نہ فون سیٹ، یہ ہار تو دنیا بھر کا نایاب اربوں روپے کا ہار تھا، اس کی غلط قیمت لگوائی، توشہ خانہ حکمران کے پاس امانت کے طور پر ہوتا ہے، اس میں خیانت کی گئی، چند روپے دے کر اربوں روپے کا ہار اپنے پاس رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے