اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران کو زیادہ عمر اور بشریٰ کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی: کیس کا تحریری فیصلہ

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا جس میں بتایا گیا ہے کہ استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا سنائی گئی جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور مجرمان کو فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد ہوا ہے اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید کی سزا ہو گی۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی، مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے