اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بانی پی ٹی آئی کی مبینہ کرپشن ، چوریوں کی کہانیاں زبان زدِ عام ہو چکی ہیں:عظمیٰ بخاری

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور کسی کو بھی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔

 عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر کسی کو چور اور ڈاکو کہنے کی عادت تھی جبکہ حقیقت میں ان کے اپنے دور میں چوریاں اور کرپشن ہوئی، انہوں نے الزام لگایا کہ فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ایک مخصوص بیانیہ بنایا گیا جس کے تحت مخالفین کو چور ڈاکو قرار دیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی مبینہ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آئے جبکہ آف شور کمپنی چیریٹی کے پیسوں سے بنانے جیسے الزامات بھی سامنے آئے۔عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ بنی گالہ کی مبینہ جعلی دستاویزات کے باوجود پروجیکٹ فیض حمید کے تحت انہیں صادق و امین قرار دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مبینہ کرپشن اور چوریوں کی کہانیاں اب زبان زدِ عام ہو چکی ہیں، یہ تاثر دیا گیا کہ وہ شاید ہیروں کا کاروبار کرنے ہی اقتدار میں آئے تھے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے اور قانون کی حکمرانی سب پر یکساں طور پر لاگو ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے